راولپنڈی (نیوزرپورٹر) عالمی یوم سفید چھڑی کے حوالے سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسپرنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا واک میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، طلبا، اساتذہ ، بصارت سے محروم افراد، راولپنڈی چیمبر کے صدر ملک شاہد سلیم، سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، اسپرنگ ایسو سی ایشن کے چیئر مین راجہ عمران حسین اور چیمبر ممبران کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک کا مقصد بصارت سے محروم افراد کے ساتھ یک جہتی کرنا اور آگاہی لانا تھا کہ یہ افراد معاشرے کا اہم جزو ہیں اور ان کا تعلق خصوصی افراد میں شمار ہو تا ہے۔ واک کے اختتام پر چیمبر میں شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے صدر چیمبر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہم سب پر ہے، معاشرتی رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے
عالمی یوم سفید چھڑی کے حوالے سے راولپنڈی چیمبر اور اسپرنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے تقریب اور واک
Oct 18, 2018