حزب اختلاف نیب اورحکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کررہی ہے:علی محمد خان

Oct 18, 2018 | 09:21

ویب ڈیسک

پارلیمانی امورکے وزیرمملکت علی محمدخان نے کہاہے کہ حزب اختلاف نیب اورحکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کررہی ہے۔

انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہبازشریف کے خلاف ایک بھی کیس درج نہیں کرایا۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کونیب نے گرفتار کیاجوآزاد اورخودمختارتحقیقاتی ادارہ ہے اوراس کے چیئرمین کو مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی نے اتفاق رائے سے مقررکیاتھا۔

مزیدخبریں