اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی ) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ،،پنجاب رینجرز،ایف سی نمائندوںکی عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ سیکرٹری داخلہ آئندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔جمعرات کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوئیرشاہدہ اخترکی زیر صدرات ہوا۔وزارت داخلہ کو 2012 میں اسلام آباد میں علامہ طاہر القادری کی طرف سے دیئے جانیوالے دھرنے پراخراجات کی رسیدیں 15دن مہیا کرکے رپورٹ پیش کرنے ،ایف آئی اے میں میرٹ کیخلاف بھرتیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے جواب فراہم کرنے کی ہدایت کردی،کمیٹی نے ایف سی ، پنجاب رینجرز سے متعلقہ آڈٹ پیراز کیلئے حکام سے تمام ریکارڈ دوہفتے میں طلب کرلیا۔اجلاس میں سال2012 میںوالے طاہرلقادری کے دھرنے پر بنائے گئے آڈٹ اعتراضات غور کیا گیا، آ ڈٹ حکام نے کمیٹی کو آ گاہ کیاکہ وزرات داخلہ نے دھرنے کے اخراجات میں سے دو کروڑ 50 لاکھ کی رسیدیں نہیں دکھائیں۔
پی اے سی ذیلی کمیٹی سیکرٹری داخلہ،پنجاب رینجرز،ایف سی نمائندوں کی عدم شرکت پرشدید برہم
Oct 18, 2019