سرگودھا نویں جماعت کے طالب علم‘ سیالکوٹ 15 سالہ لڑکے‘ عارفوالا میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

ساہیوال/ سرگودھا‘ سیالکوٹ‘ عارفوالا (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) 2 لڑکوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعات‘ 2 ملزم گرفتار کرلئے۔ تھانہ اگوکی کے علاقہ رویل گڑھا میں ایوب اور رحمان نے حویلی میں لے جا کر 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم لڑکے کی حالت غیر ہونے پر موقع سے فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں عارفوالا کے نواحی گاؤں 211 ای بی میں تین ملزمان نے مبینہ طور پر 14 سالہ لڑکی کو مکئی کی فصل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ احمد یار نے امتیاز‘ عاشر اور ناظر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ قصبہ دلاور کے رہائشی طالب علم کو ملزم نصراللہ موٹر سائیکل پر بٹھا کر شفیع کے ڈیرہ مویشیاں پر لے گیا جہاں پر نصراللہ اور شفیع نے اجتماعی طور پر لڑکے کو ہوس کا نشانہ بنایا۔ سہیل کے بھائی نعیم کی درخواست پر پولیس تھانہ ترکھانوالہ نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن