شانگلہ: شوکت یوسفزئی کی مقتول ایجوکیشن آفیسر کے گھر آمد کے موقع پرشدید احتجاج ، ہنگامہ آرائی

شانگلہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات خیبر پی کے شوکت یوسف زئی کی شانگلہ میں مقتول ایجوکیشن آفیسر کے گھر آمد کے موقع پر شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی گئی لوگوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شوکت یوسفزئی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور قاتل گرفتار نہ ہونے پر احتجاج کیا۔ شوکت یوسف زئی کو سکیورٹی اہلکروں نے بحفاظت احتجاج کی جگہ سے نکال لیا اس حوالے سے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ایجوکیشن آفیسر نواب خان کا قتل بڑا واقعہ ہے، عوام، طلباء کا ردعمل ان کا حق ہے۔

ای پیپر دی نیشن