اسلام آباد ( چوہدری اعظم گِل)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اکتیس اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے دونوں گروپوں نے امیدواروں کے ناموں کوحتمی شکل دے دی ہے ۔صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدے کیلئے سید قلب حسن شاہ اور شعیب شاہین ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگے سیکرٹری کے لئے شمیم الرحمان ملک اور احمد شہزاد فاروق رانا کے درمیان مقابلہ ہوگا سیکرٹری فنانس کے لیے علی احمد خان رانا،ریاض حسین اعظم اور شیرین عمران تین امیدوار میدان میںہیںنائب صدر پنجاب کیلئے غلام مرتضی چوہدری اور محمد یونس خان نول سندھ سے عدنان احمد،عنایت اللہ اور یوسف مولوی خیبرپختونخواہ سے نائب صدر کے لیے اورنگزیب اسد خان اور سید ولائت علی شاہ بخاری مدمقابل ہونگے بلوچستان سے انوارالحق کاکڑ،خالداحمد بلوچ نائب صدر کے لیے امیدوار ہیں ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے چوہدری محمد شعیب اور سید رفاقت حسین شاہ میدان میں ہیں ممبر ایگزیکٹو بلوچستان کے لیے چھے امیدوارلیاقت علی ترین ،محمحمود صادق کھوکھر، محمد ناصر کاسی ،نصیب اللہ کاسی ،سرور مختار اور شمس الرحمان رندفائنل لسٹ میں شامل ہیں خیبرپختونخواہ سے ممبر ایگزیکٹو کے لیے احمد تنویر مغل،ارباب شبیراحمد،ارشد جمیل قریشی،محمد اشرف ہاشمی اور محمدیوسف مغل آمنے سامنے ہونگے،ملتان اور بہاولپور سے محمد وسیم شہاب، کوثر عرفان بھٹی اورعامر ملک ممبر ایگزیکٹو کے امیدوار ہیں پنجاب سے ممبر یگزیکٹو باڈی کے لیے چوہدری محمدابراہیم،احسان قادر سیال،میاں طارق منظور، محمد طفیل کھرل رائے،رائے طارق سلیم،رانا غلام سرور ،سجاد حسین بھٹی جبکہ سندھ سے محمد اسحاق ستی،نویدالحق چوہدری،ناصر احمد جی ابڑو ،سیفی علی خان ممبر ایگزیکٹو کے امیدوار ہیں31 اکتوبر کو صبح 8.30سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہو گی اور حتمی رزلٹ4 نومبر کو جاری کیا جائے گا جسکے بعد 5 نومبر کو نئے منتخب عہدے داروںکو چارج دیا جائے گا۔
سپریم کورٹ بار انتخابات،امیدواروں کے ناموں کوحتمی شکل دے دی گئی
Oct 18, 2019