پیرس (نیٹ نیوز) فرانس کے انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان نے کونسل میٹنگ میں شریک مسلمان خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کر دیا۔ سیاستدان جولیان اودوول نے کونسل کے اجلاس کے دوران مسلم خاتون کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا اور صدر سے خاتون کو حجاب اتارنے کا کہنے کا مطالبہ کیا۔ سیاستدان کے رویئے کی وجہ سے مسلم خاتون کے ساتھ بیٹھا ان کا بچہ بھی افسردہ ہو گیا اور فوراً خاتون سے لپٹ گیا جب کہ خاتون اپنے بچے کو دلاسا دیتی رہیں۔ بعد میں کونسل کی صدر جولیان اودول نے سیاستدان کے رویے کو انتہائی ناگوار قرار دیا ہے۔ فرانس کے دائیں بازو جانب سے مسلسل دباؤ بڑھایا جا رہا ہے کہ سکول کی سرگرمیوں میں شریک ہونیوالی ماؤں کے سکارف پہننے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔