حکومت مولانا فضل الرحمن کی منت سماجت پر اترآئی:ڈاکٹر عبدالغفورراشد

Oct 18, 2019

لاہور(خصوصی نگار)پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام موجودہ نااہل حکمرانوں کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہوگیا ہے ۔حکومت منت سماجت پر اترا ٓئی ہے۔ پہلے بڑھکیں مارتے تھے اب معافیاں مانگنے کی طرف آرہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی متنازع حیثیت رکھتی ہے ،خود وزیر دفاع پرویز خٹک ،مولانا فضل الرحمان ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ حکومت اگر واقعی مذاکرات میںسنجیدہ ہے تو انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کروائے۔

مزیدخبریں