معاشی سست روی‘ حکومتی نااہلی لاکھوں افراد کا مستقبل متاثر کر رہی ہے: منموہن سنگھ

ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے ممبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی سست روی اور حکومتی نااہلی لاکھوں افراد کا مستقبل متاثر کر رہی ہے۔ صنعتی سست روی بھی اب بھارت میں آنے والی ہے۔ سست معیشت سے مہاراشٹرا میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔ شہری علاقوں میں ہر تیسرا شخص بے روزگار ہے۔ آج مہاراشٹرا کسانوں کی خودکشیوں میں سرفہرست آ گیا ہے۔ حکومت ذمہ داری مخالفین پر ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ حکومت معیشت کی بحالی یقینی بنانے کیلئے حل ڈھونڈ نہیں پا رہی۔ معیشت سدھارنے کیلئے پہلے سست روی کے درست اسباب جاننے ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن