لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن لاہور کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن نے 27 اکتوبر کو بھارت کے خلاف یوم سیاہ اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق الحمرا ہال مال روڈ سے پنجاب اسمبلی ہال چوک تک ریلی نکالی جائے گی۔