آزادی مارچ، شہباز شریف، فضل الرحمان کی ملاقات آج ہوگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) شہبازشریف اور فضل الرحمن کے درمیان آج ماڈل ٹائون میں ملاقات ہوگی جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے دونوں جماعتیں اپنا اپنا کردار ادا کرنے پر بات چیت کریں گی۔ فضل الرحمن کے ہمراہ مولانا امجد خان ہونگے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل دیئے جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد (محمد نوازرضا ۔وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علما ء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ کے درمیان آج دوپہر کو لاہور میں اہم ملاقات ہو گی ۔مولانا فضل الرحمنٰ جمعرات کو لاہور پہنچ گئے ہیںان کے ہمراہ جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما بھی ہوں گے۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمنٰ کو اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ پر مدعو کیا ہے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ آصف ، احسن اقبال ،رانا تنویر حسین ،امیر مقام کو بھی موجود ہوں گے مولانا فضل الرحمنٰ اور میاں شہباز شریف کے درمیان ’’اسلام آباد آزادی مارچ ‘‘ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کن مذاکرات ہوں گے دونوں رہنما آج پریس کانفرنس میں اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے اعلانات کریں گے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مولانا فضل الرحمنٰ کے بارے دئیے گئے حالیہ ریمارکس کے بعد تحریک انصاف اور جے یو آئی کی قیادت کے درمیان تلخی مزید بڑھ گئی ہے تاحال مولانا فضل الرحمنٰ سے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ پرویز خٹک نے کوئی رابطہ قائم کیا اور نہ مولانا فضل الرحمنٰ حکومتی مذاکراتی ٹیم سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں وہ آج پریس کانفرنس میں حکومت سے کوئی مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کریں گے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے مولانا فضل الرحمنٰ پر واضح کر دیا ہے کہ میاں نواز شریف کے خط کی گائیڈ لائن کی روشنی میں آزادی مارچ میں شرکت کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...