اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے ھوالے سے مشاورت کا کہا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔خط میں الیکشن کمیشن کے ارکان ران کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کا کہا گیا ہے۔خط میں تجویز کیا گیا ہے کہ ارکان کی تعیناتی کے لیے سپیکر اور چیرمین سینٹ کی ملاقات ہونی چاہیے۔ خط میں تجویز دی گئی ہے کہ یہ ملاقات 21 اکتوبر بروز پیر کو دن گیارہ بجے کمیٹی روم نمبر تین میں منعقد ہوسکتی ہے ، یہ خط اسلام آباد ہائی کورٹ کے 14 اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں لکھا گیا ہے ۔
صادق سنجرانی کاالیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی پرمشاورت کیلئے سپیکراسد قیصرکوخط
Oct 18, 2019