ترکی کا شمالی شام سے کُرد فورسزکو انخلاء کی مہلت دینےکیلئے جنگ بندی پراتفاق

ترکی نے شمالی شام سے کُرد فورسز کوانخلاء کی مہلت دینے کے لئے جنگ بندی پراتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے امریکہ کے نائب صدرمائیک پینس اورترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیا ن انقرہ میں ملاقات میں ہوا۔

انقرہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیک پینس نے کہاکہ آئندہ پانچ روز کے دوران ترکی شمالی شام میں کوئی فوجی کارروائی نہیں کرے گا اور اس دوران امریکہ ترکی اورشام کے درمیانی سرحدی علاقے سے کُرد فورسز کے انخلاء میں سہولت فراہم کرے گا۔

اُدھرترکی کے صدررجب طیب ا ردوان نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ امریکہ کے ساتھ مشترکہ کوششوں سے امن واستحکام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔اس سے قبل فریقین نے شام کے شمال مشرقی حصے میں ترکی کی فوجی کارروائی روکنے پراتفاق کیاتھا.

ای پیپر دی نیشن