حکومت ملک میں تعلیمی نظام کوبہتربنانےکےلئےاقدامات کررہی ہے:شفقت محمود

Oct 18, 2019 | 17:56

ویب ڈیسک

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کےلئے اقدامات کررہی ہے۔

 وہ آج اسلام آباد میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز کے کشمیر بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ اگلے سال سے یکساں قومی نصاب پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سات سواساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں اورکالجوں میں آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے مطلوبہ بلاکس تعمیر کئے جائیں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاکہ سکولوں کی توسیع کا کام بھرپورانداز میں جاری ہے اور نئے سکول اور کالجز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں