بھارت نے کشمیریوں کو ہراساں کرنے کیلئےمقبوضہ کشمیر میں9لاکھ فوجی تعینات کررکھے ہیں:وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قابض مودی حکومت نے 75 روز سے مسلسل مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کررکھا ہے ۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ نریندرمودی سمجھتا ہے کہ وہ کشمیریوں کو خاموش کرانے کیلئے نو لاکھ فوجیوں کو استعمال کرکے کشمیر کے انضمام کا اپنا ایجنڈا پوراکرسکتا ہے۔

تمھیں نو لاکھ فوجیوں کی دہشت گردی سے لڑنے کیلئے ضرورت نہیں بلکہ اس کا واحد مقصد 80 لاکھ کشمیریوں کو خوفزدہ کرنا ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں دیکھ رہی ہے نریندرمودی اب خوفزدہ ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ جب بھی مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ ختم کیاگیا تو وہاں خونریزی ہوگی جو کشمیری عوام کو محکوم رکھنے کا واحد راستہ ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے بازو پر سیاہ پٹی بھی باندھی جس پرمیں کشمیرہوں درج تھا۔

ای پیپر دی نیشن