ترکی نے کہا ہے کہ اگر آپریشن فی الوقت روکنے اور کرد فوج کے انخلاء کی اجازت سے متعلق امریکہ کے ساتھ معاہدے پرمکمل عملدرآمد نہیں کیاگیا تو وہ شمال مشرقی شام پرحملے تیز کردے گا۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کا ملک شمالی شام میں اپنے زیرکنٹرول علاقوں میں فوج کی موجودگی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔صدر اردوان نے کہاکہ انہوں نے کارروائی شروع کرنے سے ایک دن پہلے ٹیلی فون پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حملے کے بارے میں آگاہ کیاتھا ۔صدر ٹرمپ کے ایک خط کے بارے میں ترکی کے صدر نے کہاکہ درست وقت پرضروری کارروائی کی جائے گی ۔
امریکہ کیساتھ معاہدے پرمکمل عملدرآمد نہ ہواتو شمال مشرقی شام میں آپریشن پھرشروع کردیں گے:ترکی
Oct 18, 2019 | 23:49