گوجرخان (نامہ نگار)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری امجد منظور نے راجہ محمد جواد خان کو صدر انجمن تاجران منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ان کو کہنا تھا کہ آج ملک پاکستان کو ایسی ہی ایمانتدار قیادت کی ضرورت ہے راجہ جواد سابق ایم این اے راجہ محمد ظہیر کے فرزند ہیں جو اپنی ایمانتداری ،جرأت و بے مثال کردار کی وجہ سے مثالی شہرت کے حامل تھے چوہدری امجد منظور کا مزید کہنا تھا کہ راجہ محمد ظہیر کے خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اسی لئے میں نے اپنی تمام برادری اور دوستوں کے ہمراہ ان کی حمایت کی دعا ہے کہ راجہ محمد جواد اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانے میں کامیاب ہو ں۔