اپوزیشن عوام کو روزگار دلانے کیلئے نہیں اپنی بیروزگاری پر باہر نکلی ہے: ہمایوں اختر خان 

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وز یر اعظم عمران خان کا یہ موقف درست ثابت ہوا ہے کہ جب بھی احتساب ہوگا تو کرپشن کرنے اور اس میں سے حصہ وصول کرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے ،یہ عوام کو روزگار دلانے کیلئے نہیں بلکہ اپنی بیروزگاری کا دورانیہ طویل ہونے پر باہر نکلے ہیں ،بتایا جائے گیارہ جماعتوں نے گوجرانوالہ کے جلسے میں اپنی کرپشن پر واویلا کرنے کے سوا ملک اور قوم کیلئے کیا روڈ میپ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے ملاقات اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن