پیرس (بی بی سی) پیرس میں اپنے طلباء کو گستاخانہ خاکے دکھانے والے ملعون تاریخ استاد کی خنجر سے حملے کی ہلاکت کو فرانسیسی صدر امانول میکرون نے دہشتگردی قرار دیدیا۔ فرانسیسی صدر نے جائے وقوع کا دورہ کیا ہے میکرون کا کہنا تھا کہ استاد کو اس لئے قتل کیا گیا کیونکہ وہ اظہار رائے کی آزادی کے معلق پڑھاتے تھے حکام کی جانب سے ہلاک ہونے والے استاد کا نام نہیں بتایا گیا فرانس میں یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب 2015ء میں چارلی ایبڈو کے دفتر پر حملے میں دو افراد کی سہولت کاری کے الزام میں چودہ افراد پر مقدمہ چل رہا ہے اس واقعے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے ۔
ٹیچر کا قتل دہشتگردی ہے، فرانسیسی صدر مقتول نے طلباء کو گستاخانہ خاکے دکھائے تھے
Oct 18, 2020