صوابی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے صوابی میں جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو ٹھیک کرنے آئے ہیں سارے چور اپنی چوری چھپانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں آج تمام پارٹیاں اپنی کرپشن بچانے کیلئے نکلی ہیں نواز شریف باہر بیٹھ کر ملکی اداروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے کرونا نہ پھیلتا تومعیشت مزید بہتر ہوتی ہے اپوزیشن کی خواہش ہے کہ نیب کو ختم کر دیا جائے یہ سب قوم کو بیوقوف بناکر لندن چلے گئے جتنی مرضی باتیں کر لیں آپ نے ایک دن پکڑے جانا ہے عمران خان واحد لیڈر ہے جس کا کوئی ذاتی مفاد نہیں عمران خان 2023ء میں دوبارہ اقتدار میں آئیں گے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن کا نکلنے کا مقصد مہنگائی نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانا ہے۔