راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)دربار عالیہ عیدگاہ شریف میں امت مسلمہ اور بالخصوص وطن عزیز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے گزشتہ روز وفاقی وزیر مزہبی امور ڈاکٹر پیر نور الحق قادری و ڈپٹی سیپکر قومی اسمبلی قاسم سوری جنرل افضل طاہر (سابقہ چیف آف نیول سٹاف)حاجی جان محمد حاجی عبدالروف عامر فیاضی و دیگر نے پیر نقیب الرحمن و پیر محمد حسان حسیب الرحمن سے ملاقات کے دوران باہم آپس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت داخلی اور خارجی جتنے خطرات کا سامنا ہے ان سب سے نمٹنے کے لیے ہمیں رب کریم کے قرآن کریم کے حکم کے مطابق تمام اختلافات کو بھلا کر رب کریم کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا اور اپنے کریم آقا نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کے اس فرمان مبارک پر سچے دل سے عمل پیرا ہونا ہوگا کہ سب مسلمان جسم واحد کی مانند ہیں اور ایک حصہ کا درد دوسراحصہ محسوس کرتا ہے ملک و اسلام دشمن قوتیں ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر وطن عزیز کی امن وسلامتی کو سبوطاش کرنا چاہتی ہیں جبکہ امن و سلامتی کے قیام کے لیے ہماری بہادر افواج نے بے پناہ قربانیاں کے علاوہ اپنا قیمتی خون پیش کیا ہے اب ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی اور امن و امان کے لیے ایک ہو جاہیں پیر نقیب الرحمن نے آخر میں وطن عزیز کی سلامتی اتحاد بین المسلمین افواج پاکستان کی سر بلندی کے خصوصی دعا بھی کی۔