لاہور(نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ افواج پاکستان کو کمزور کر نے کی سازشیں کرنیوالے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔ 22کروڑ پاکستانی متحد ہوکر اپنے دفاعی اداروں کیساتھ کھڑے ہیں۔ اپوزیشن کا ایجنڈہ قوم کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے اور پوری قوم اس ایجنڈے کو مسترد کرتی ہے۔ ’’شہید حکیم سعید،حیات وخدمات‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پرجسٹس (ر) نذیر احمد غازی،جسٹس (ر) ناصر ہ جاوید اقبال،امجد اسلام امجد اور ڈی جی پی آر محمد اسلم ڈوگر سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام حکومت کے بیانہ کیساتھ کھڑی ہے اور حکومت ملک وقوم کی خدمت کا مشن ہرصورت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ضرور ہے مگر اپوزیشن اداروں کے خلاف جس راستے پر چل نکلی ہے اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ آئین وقانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔
احتجاج اپوزیشن کا حق‘ اداروں کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں: گورنر
Oct 18, 2020