ملتان (سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری سپورٹس، ٹورزم اینڈ یوتھ افئیرز پنجاب احسان بھٹہ کی زیر صدارت کمشنر آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ڈویژنل سپورٹس افسران، ایس ڈی او آرکیالوجی نے سیکرٹری اور کمشنر کو بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے فوری طور پر قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم بحال کرنے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے سپورٹس افسران کو منی سپورٹس کمپلیکس ملتان کو 31 دسمبر تک مکمل کرنے اور سپورٹس کمپلکس کرکٹ گراؤنڈ کی تکمیل کیلئے 15 نومبر تک کی ڈیڈ لائن بھی دی۔
منی سپورٹس کمپلیکس ملتان کو 31دسمبرتک مکمل کرنے کی ہدایت
Oct 18, 2020