گندم کی منظور شدہ ورائٹی کاشت کرنے سے پیدوار میں اضافہ ہوتا ہے: عامر خان لنگاہ 

اللہ آباد( نمائندہ خصوصی) کاشتکار گندم کی بہتر پیداوار کے لیے 15نومبر تک کاشت مکمل کر لیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل زراعت آفیسر سرکل لیاقت پور محمد عامر خان لنگاہ نے چک نمبر 30 عباسیہ میں فارمر میٹنگ کے موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گندم کی منظور شدہ ایسی ورائٹی کاشت کی جائے جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہو اور گندم کی بہتر پیداوار کے لیے کھادوں کا متناسب استعمال لازمی ہے۔ چاول کی پرالی وغیرہ کو ہرگز آگ نہ لگائیں اس عمل کو روکنے کے لیے حکومت پنجاب نے دفعہ 144 نافذ کیا ہوا ہے۔ اس موقع پر فیلڈ اسسٹنٹ محمد شاہد محمد احسن محمود خان عمران خان چوہدری محمد علی ظفر محمود ملک عبد الرحمن قاضی نوید احمد غلام جیلانی عبدالقیوم محمد آصف سمیت دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن