محمدپوردیوان( نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب وسیکرٹری زراعت پنجاب ضلع راجن پور سب ڈویثرن جام پور محمد پور سفید مکھی کے حملے اور محکمہ زراعت کی مبینہ غفلت کے باعث کپاس کی فصل تباہ ہوئی حکومت پنجاب کسانوں کوفی الفور امداد دینے کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار جاوید اقبال ، عظیم خان بزدار،عاشق حسین احمدانی ،ریاض خان گلفاد، غلام نازک جندانی ،فاروق خان بزدار، یاسر خان احمدانی جعفرخان شر ،نصراللہ خان بزدار، بخت علی لنڈ، مولا بخش بزدار، موسی خان جندانی، غلام فرید بزدار ودیگر نے شرکت کی۔اس غفلت کے خلاف کسان وکاشتکار محمدپوردیوان میں 25 ،اکتوبر کو احتجا ج کرینگے ۔