بہاولپور(نیوز رپورٹر) کمشنر آفس میں شعبہ زراعت کے افسران سے ویڈیو لنک کانفرنس کے ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پنجاب بھر میں کپاس کی فصل کو سفید مکھی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بہاول پور آصف اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ بہاول پور ڈویزن کو کپاس کی فصل کی پیدواری صلاحیت میں پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر لانے کے لیئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جارہی ہیں ۔ اس سلسلے میں کمشنر بہاول پور آصف اقبال چوہدری نے جعلی پیسٹی سائیڈ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فوری طور پر کریک ڈاون کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ کسانوں کو لوٹنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر کپاس کی فصل سمیت گندم اور دیگر اجناس کے نقصان سے بچایا جاسکے۔