اسلام آباد (عترت جعفری)وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگرزز فورس کے کنونشن میں خطاب میں اپوزیشن کی تحریک کے جواب میں طبل جنگ بجا دیا ہے اور یہ کہہ کر اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے کہ ان کوبدلا ہوا عمران خان نظر آئے گا ،ایسا شائد پہلی بار ہوا ہے کہ سرکاری ٹی وی بھی خطاب کی تندہی برداشت نہیں کر سکا اور خطاب کے آخری حصہ کو کٹ کیا گیا ، تقریر جاری تھی مگر ددوسرا پروگرام چل پڑا ،آنے والے ایام میں سیاسی مخالفت اب سنگین کشیدگی میں بدلتی ہوئی نظر آرہی ہے ،وزیر آعظم نے ٹائیگرز فورس کے پورٹل کا افتتاح کیا جس پر ذخیرہ اندوزی کی تصویر یا شکائت بھیجی جا سکے گی ،کنویشن میں جہاں دستاویزی فلم بھی دیکھائی گئی ،وہیں سابق وزیراعظم نواز شریف کی دو تصاویر بھی دیکھائی گئیں ،جن میں سے ایک کے دیکھانے پر وزیراعظم نے کہا کہ اس کی شکل دیکھیں جب یہ لندن جا رہا تھا ،اس کی تصویر دیکھ کر شیری مزاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے ،میری آنکھ میں بھی آ جاتے اگر میں اس کو اچھی طرح جانتا نہ ہوتا ،انہوں نے کنونشن سینٹر میں موجود خواتین سے کہا کہ آپ نے نہیں رونا ہے ،اس کے بعد میاں شہباز شریف کا ایک کلپ دیکھایا گیا جس میں وہ میاں نواز شریف کی حالت بتا رہیں ہیں،وزیر اعظم بار بار شرکاء کو خاموش رہنے کی تلقین کرتے رہے ،اور کہا کہ آپ میری بات سنیں آپ ’’انجائے‘‘ کریں گے ،جب وزیراعظم نے کہا کہ کل ایک سرکس ہوئی تو شرکاء نے ڈیزل کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ کی سوئی ڈیزل پر اٹکی ہوئی ہے،مہنگائی کی وجوہات بتائیں تو تیل کی مصنوعات کے مہنگا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کا نہیں،انہوں نے گلہ کیا کہ عدالتوں نے ہمیشہ ان (نواز شریف) کی مدد کی ،انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس زرداری نے بنا یا،کیپٹل ان کتاب۔۔۔ نے نہیں لکھی ، پاناما انٹرنیشنل انکشاف تھا،یہ بھی ۔۔۔ نے نہیں بنایا، بھارت کے اخبارات میں نواز شریف کی تعریفیں ہو رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ2013کے لکشن میں 137پٹیشن دائر ہوئیں ،2018میں 90دائر ہوئیں ،ان میں مسلم لیگ کی گیارہ اور پی ٹی آئی کی13تھیں ،این اے120کے بائی الیکشن کا کیس نیب کو بھیجا ہے ۔