مولانا طارق جمیل کے استاد معروف عالم دین عبدالرحمان انتقال کر گئے، آبائی گائوں میں سپرد خاک 

رائیونڈ (نا مہ نگار) تبلیغی مرکز کے بانی حاجی عبدالوہاب  کے قریبی دوست ملکی اور غیر ملکی طالبعلموں مولانا طارق جمیل کے استاد  شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن  آج اپنے آبائی شہر پشاور میں انتقال  کر  گئے۔ مولانا عبدالرحمن کافی عرصے سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کو کچھ دن پہلے رائیونڈ  سے آبائی شہر پشاور میں منتقل کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا  کی گئی۔ جنازہ رائیونڈ  تبلیغی مرکز کے رہنما مولانا احسان الحق  نے پڑھایا۔ مولانا طارق جمیل سمیت بہت سی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...