لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں سرکاری نرخ نامے کے مطابق کسی علاقے میں سبزیاں اور پھلوں کی فروخت نہیں ہو رہی ہے۔ دکانداروں نے کھلے عام سبزیاں اور پھلوں کی گراں فروشی کی۔ سبزیوں میں ایک کلو پیاز 60 روپے کے بجائے 80 روپے فی کلو میں فروخت، ٹماٹر 150، لہسن 360 روپے کلو بکنے لگا۔ آلو 90 روپے فی کلو ، ادرک 550، سبز مرچ 220 روپے فی کلو میں فروخت، لیموں 140، بینگن 60، کھیرا 90، کریلے 120، میتھی 150 روپے کلو میں فروخت، گوبھی 90، شلجم 100، شملہ مرچ 325، گھیا توری 100 روپے فی کلو میں فروخت، گھیا کدو 80، پھلیاں 150، اروی 150، بھنڈی 120، مٹر 325 روپے فی کلو میں فروخت، ٹینڈے دیسی 160 اور چائنہ گاجر 170 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پھل بھی غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگے۔ پھلوں کی قیمتیں میں بھی استحکام نہ آیا۔ سرکاری ریٹ کے برعکس فروخت کیے جا رہے ہیں۔کیلا درجہ اول 85روپے کی بجائے 100 روپے، کیلا درجہ دوم 54 روپے کی بجائے 60 روپے فی درجن تک فروخت کیا گیا، سیب گاچہ 150، امرود 90، انگور 350، آلو بخارا 300 روپے فی کلو میں فروخت، پپیتا 200، ناشپاتی 150، گرما 100، انار 300 روپے فی کلو اور گریپ فروٹ فی عدد 30 میں فروخت کیا جا رہا ہے۔