شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کے ریفرنس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی

Oct 18, 2020

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کے ریفرنس پر سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کردی۔ نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیاہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے، شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے ہیںٹریس ایبل نہیں ہیں، شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔

مزیدخبریں