لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوں اور چوروں نے شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ہے۔تھانہ گوالمنڈی حدود میں واقعہ بیڈفوم کے شو روم میں چوروں نے تجوری کے تالے کھول کر1کروڑ مالیت کے پرائزبانڈ اور 40لاکھ روپے نقدی چوری لی اور فرار ہوگئے۔تھانہ گوالمنڈی پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ چو ہنگ میں بکر وں کے بیو پا ری کے گھر سے نا معلو م چو ر 42لا کھ روپے مالیت کی نقدی ودیگر سامان اور دیگر سا ما ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے ۔ ہڈیارہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو واجد گھر سے 4 لاکھ 90 ہزار ملکیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے،فیصل ٹاؤن میں مسلح ڈاکو عثمان کی فیملی کو یر غمال بنا کر3لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی اور طلا ئی زیورات اور مو با ئل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔چوہنگ میں مسلح ڈاکونے ایوب کی فیملی کو یرغمال بنا کر3لاکھ 15ہزار مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے.سمن آباد کے علا قہ میں ڈاکو حسین کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2لاکھ40ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقد ی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔نصیر آباد کے علاقہ میں ڈاکو مجید کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے 1لاکھ 50ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ ساندہ کے علاقہ میں ڈاکو فراز کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر1 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون ،شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکو شہزاد سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 45ہزار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ ڈیفنس اور شیراکوٹ سے گاڑیوں اور ٹبی سٹی۔پرانی انارکلی اور مغلپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئی ہیں۔
گوالمنڈی میں شو روم سے چور ایک کروڑ کے پرائز بانڈ، 40 لاکھ نقد لے اڑے
Oct 18, 2020