اسلام آباد ہائی کورٹ کا ٹک ٹاک پرعائد پابندی ختم کرنے کا عندیہ

 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرعائد پابندی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ٹک ٹاک کی بندش کے فیصلے کے خلاف تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ بندش کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر تے ہوئے پی ٹی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کیوں نہ کیس کے حتمی فیصلے تک پی ٹی اے کا فیصلہ معطل کر دیا جائے؟۔ پی ٹی اے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کے لیے سینئر افسر مقرر کرے۔ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کیوں نہ پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کی جائے؟۔ مزید سماعت 23 اکتوبر کو ہوگی۔ درخواست گزار کے وکیل نے جو سوالات اٹھائے ہیں وہ توجہ طلب ہیں، درخواست سماعت کیلئے منظور کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...