اسلام آباد+ قصور + ہارون آباد (خصوصی نمائندہ + نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) پاکستان میں اب تک 3 لاکھ 22 ہزار 691 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جس میں سے 6 ہزار 643 مریض انتقال کر گئے جبکہ 3 لاکھ 6 ہزار 640 صحتیاب ہوگئے۔ 17 اکتوبر تک مزید 545 کیسز سامنے آئے اور 16 مریض انتقال کر گئے، جس میں بلوچستان کے گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے 23 کیسز بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب مزید 805 مریض کووِڈ 19 سے شفایاب ، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 408 رہ گئی۔ فعال کیسز 9408 ہو گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق 239 نئے کیسز اور 5 اموات سامنے آئیں۔ اموات بڑھ کر 2579 ہوگئیں۔ صوبہ پنجاب میں مزید 58 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 9 مریض انتقال کر گئے۔ اموات کی تعداد 2 ہزار 288 تک جا پہنچی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں 132 افراد وائرس سے متاثرہوگئے، اس کے علاوہ ایک مریض انتقال کر گیا۔ اموات کی تعداد 193 ہوگئی ہے۔ آزاد کشمیر میں مزید 76 افراد کرونا وائرس میں مبتلا اور ایک مریض انتقال کر گیا۔ مرنے والوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔ گلگت بلتستان میں مزید 17 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ انتقال کرنے والوں کی تعداد 90 ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید 805 مریض اس وائرس سے شفایاب ، صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار640 ہوگئی ہے جو مجموعی کیسز کا 95 فیصد ہے۔ کراچی جناح ہسپتال کے ڈاکٹر عثمان کرونا کے باعث انتقال کر گئے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ڈاکٹر عثمان کئی روز سے کرونا میں مبتلا تھے۔ کراچی جناح ہسپتال کے ڈاکٹر عثمان کرونا کے باعث انتقال کر گئے۔ ضلعی انتظامیہ قصور میں منعقدہ فنکشن میں کرونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پائی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر قصور نے مذکورہ ہال کو موقع پر سیل کر دیا جبکہ منیجر کو گرفتار کر کے تھانہ میں بند کر دیا۔ ہارون آباد کے نواحی گاؤں 428 سکس آر کا 44 سالہ احسان اللہ کرونا وائرس سے انتقال کر گیا۔ متاثرہ شخص بہاولپور سول ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ مرحوم کی تدفین مقامی قبرستان میں حکومتی ایس او پیز کے تحت کر دی گئی ہے۔ بیلجیئم کی وزیر خارجہ کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ نے قرنطینہ کر لیا ہے۔ ایران میں کرونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 253 افراد کا انتقال ہوا۔ کرونا کے چار ہزار 103 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے۔ ایران میں کرونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ اور اموات 30 ہزار 123 ہو چکی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اموات میں اضافے کے باعث ایران میں پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔
کروناڈاکٹر سمیت مزید16 جاں بحق ایران اموات30 ہزار پابندیوں میں توسیع بلیجیم کے وزیر خارجہ بھی متاثر
Oct 18, 2020