لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)دفاعی چیمپئن سندھ اور ناردرن کی ٹیمیں نیشنل انڈر19 ون ڈے چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں ناقابل شکست رہیں۔ ناردرن نے بلوچستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی ۔ بلوچستان کی ٹیم 92 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ ناردرن نے ہدف 1 ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سندھ کو سنٹرل پنجاب کیخلاف کیخلاف 3 رنز سے فتح دلادی۔ 178 رنز کے تعاقب میں کے پی کے ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ سندھ کی یہ ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح اور سدرن پنجاب کی مسلسل تیسری شکست ہے۔سندھ نے108 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
قومی انڈر19ون ڈے چیمپئن شپ ‘ناردرن‘سنٹرل پنجاب‘سندھ کی کامیابی
Oct 18, 2020