لاہور(سپورٹس ڈیسک)مصری فٹبال ٹیم کے کپتان اور لیور پول کے سٹرائیکر محمد صلاح نے بیٹی کی سالگرہ پر انوکھا انداز اپنا کر حیران کردیا۔محمد صلاح نے بیٹی مکہ کی چَھٹی سالگرہ پر اینیمیٹڈ کریکٹر ’ مسٹر انکریڈبلز‘ کا انداز اپنایا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر مکہ کی سالگرہ کی تقریب کی تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں سْپر ہیرو کریکٹر کے لباس میں ملبوس ہیں، آنکھوں پر ماسک بھی پہن رکھا ہے۔