نوازشریف ریاست کی قیمت پرسیاست نہ کریں : الطاف شاہد

لاہور ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ نوازشریف ریاست کی قیمت پرسیاست نہ کریں۔ تبدیلی سرکار کے سیاسی گناہوں کی سزا قومی اداروں کونہیں دی جاسکتی۔نوازشریف پاکستانیوں کے ہمدردہوتے توجدہ میں اپنی سٹیل ملز کے دروازے ہم وطنوں پربندکرتے ہوئے وہاں بنگالی اوربھارتی شہریوں کوروزگار نہ دیتے۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال اورمرکزی صدرانیس احمدقائم خانی مادروطن پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن