مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم انسانی حقوق کے علمبرداروں کیلئے سوالیہ نشان ہیں، سردار مسعود خان

Oct 18, 2020

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین تحریکِ جوانان پاکستان و کشمیرمحمد عبداللہ گل نے صدر آزا د جموںو کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال اور ہندوستان میں اقلیتوں پر تفصیلی بات ہوئی اس موقع پرعبداللہ گل نے کہا کہ مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیاں نہ صرف خطے کے امن لئے خطرہ ہیں بلکہ اس سے ہندوستان کی اقلیتوں کی استحصالی اور توسیعی ڈیزائن کو بھی پیش کر رہی ہیںان پالیسیوں نے پوری دنیا میں ہندوستانی سیکولرازم کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیاانہوں نے کہا کہ ایک سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے موثر کردار ادا کرنے کے علاوہ خطے میں امن کی ضمانت  فراہم کرسکتا ہے اس موقع پر آزا د جموںو کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں ایک طویل عرصے سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کشمیری عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں تشویش کیا اظہار کیا  اور کہا کہ بی جے پی کی حکومت کی غیر انسانی پالیسیاں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم انسانی حقوق  کے علمبرداروں کے لئے سوالیہ نشان ہیںصدرآزاد کشمیر نے عبداللہ گل اور ان کے والد جنرل حمید گل کی کشمیر ی عوام سے ہمدردی اور کشمیری کاز کو بین الاقوامی دنیا میں اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کیا عبداللہ گل نے کہا کہ کشمیری عوام کی حمایت کرنا ہماری اخلاقی، مذہبی اور سیاسی ذمہ داری ہے ہم اپنی کوششیں اس وقت تک جاری رکھیں گئے جب تک کشمیر انڈیا کے چنگل سے آزاد نہیں ہوتا ۔

مزیدخبریں