کارچور گینگ کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،جوابی کارروائی میں دوزخمی حالت میں گرفتار

Oct 18, 2020

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ بنی کے علاقہ میں چار رکنی کارچور گینگ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جوابی پولیس ایکشن میں دومبینہ کار چور زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے بنی پولیس اور ڈولفن فورس معمول کے گشت پر تھیں کہ ان کا کار چور وں کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیاکار چوروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلئے جبکہ دو فرار ہوگئے زخمی حالت میں گرفتار کار لفٹرز کی شناخت نیاز اور راشد کے نام سے ہوئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاکار چوروں سے 2 کاریں اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا  اسلحہ برآمدکرلیاگیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال موقع پر پہنچ گئے ایس پی راول نے کہا کہ  تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشاف متوقع ہیں، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

مزیدخبریں