الحرم سٹی، راول انکلیو، عبد اللہ سٹی اور موویڈا کے مین گیٹ مسمار، سائٹ دفاتر سیل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود مرتضی کی ہدایت پرمیٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ نے چکری روڈ پر چار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کرکے ان کے گیٹ گرادئے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے محمد اعجاز نے بتایا کہ الحرم سٹی، راول انکلیو، عبد اللہ سٹی اور موویڈا کے مین گیٹ مسماراور سائٹ دفاتر کوسیل کردیاگیا مذکورہ چار غیر قانونی رہائشی سکیموں کے مالکان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ، سپرنٹنڈنٹ اسکیم، سکیم انسپکٹر اور دیگر افراد سمیت ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائرکٹوریٹ آر ڈی اے کے عملہ نے مذکورہ چار غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کیا، ان جائیدادوں کے مالکان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے سائٹ دفاتر رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلا رہے تھے چیئرمین آر ڈی اے نے عوام الناس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے مفاد میں کسی غیر قانونی / غیر مجاز ہاؤسنگ سکیم میں کوئی سرمایہ کاری نہ کریں پلاٹوں کی خریدوفروخت سے قبل آرڈی اے کی ویب سائٹ rda.gop.pk کا وزٹ کریں جہاں قانونی و غیرقانونی سوسائٹیز کا مکمل ریکارڈ مل جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن