عمران خان خود ایک سرکس کے جوکر ہیں،شیری رحمان

Oct 18, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کے لیے نا شائستہ زبان استعمال کر رہے ہیں، بیان میںانہوں نے کہا کہ  عمران خان خود ایک سرکس کے جوکر ہیں جس کا اسکرپٹ اب فلاپ ہوچکا ہے، عمران خان سرکس کے جوکر کی طرح نقلیں اتار کر دوسروں کو ہنسا ضرور سکتے ہیں، انہیں سنجیدہ کوئی نہیں لیتا، عمران خان کا اندازِ گفتگو بتارہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پہلے جلسے سے ہی وہ حواس باختہ ہوچکے ہیں، عمران خان خود کرپشن کی ایک عظیم داستان ہیں، عمران خان اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشیاں کرتے ہیں، خان صاحب، اب ماضی کی حکومتوں پر الزام تراشیاں کرکے آپ اپنی نااہلی اور کرپشن چھپا نہیں سکیں گے،اب عمران خان کے خلاف عوام کے لشکر نکلیں گے اور خود ان کا احتساب کریں گے۔

مزیدخبریں