بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد‘ جھوٹے دلائل عالمی برادری کو گمراہ نہیں کر سکتے: پاکستان  

Oct 18, 2020

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جے شنکر نے پاکستان‘ بھارت کشیدہ تعلقات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا رہا تھا ترجمان نے کہا بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ایل او سی پر سرحدی کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے بھارت کے پاکستان کے خلاف الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں بھارت دنیا کو بتائے خطے میں تعاون اور سادگی کے عمل میں  کون رکاوٹ ہے حقائق کے منافی دلائل حقیقت  چھپا نہیں سکتے کے جھوٹے دلائل عالمی برادری کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔ آرمینیا کے اس الزام کو پھر مسترد کر دیا ہے کہ پاک فوج آذربائیجان کی مدد کر رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق انہوں نے آرمینیا کے وزیراعظم کا روسی ٹی وی کو انٹرویو میں آذربائیجان کے ساتھ پاکستانی افواج کا مل کر لڑنے کا بیان دیکھا ہے۔ آذربائیجانی صدر الہام علیوف بھی اس حوالے سے وضاحت کر چکے ہیں، آذربائیجانی صدر کہہ چکے ہیں کہ ان کی افواج کسی غیر ملکی فوج کی مدد کے بغیر ہی صورتحال سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آرمینیا کی قیادت اپنے غیر آئینی اقدامات کو چھپانے کیلئے ایسے پروپیگنڈے کر رہی ہے، پاکستان آذربائیجان کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں