کر اچی(اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہید ملت خان لیاقت علی خان کی شہا دت کے حو الے سے منعقد ہ کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کسی زمین کے ٹکڑے کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے قائد اعظم محمد علی جنا ح کی وفا ت کے بعد قوم یتیم ہو ئی جبکہ لیاقت علی خان کی شہا دت کے ساتھ ہم بے آسرا ہو ئے اور قوم جا گیر دارانہ جمہو ریت کے خونی شکنجو ں میں جکڑ دی گئی اور ہم فخر سے اسے جمہو ریت کہتے ہے جو دراصل غلا می کی بد تر ین شکل تھی آج ہم ایک ایسے جمہو ری دور میں جی رہے ہیں کہ جس میں پا رلیمنٹ کے اند ر کسان کی نما ئند گی جا گیر دار اور مز دوروں کی نما ئند گی سرما یہ دار کر رہا ہے۔