ہاتھ دھونابیماریوں سے بچنے کیلئے آسان اور موثر طریقہ ہے،مقررین 

راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے افسران نے ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک ویبینار میں شرکت کی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چوہدری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی اور فوکل پرسن ڈاکٹر وقار احمد اور ڈاکٹر فہمیدہ نے راولپنڈی کی نمائندگی کی ویبینار کا انعقاد ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز لاہور نے کیااس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہاتھ دھونا ایک صحتمند عمل ہے جس سے جراثیم سے نجات مل سکتی ہے اور انفیکشن کے امکانات کم ہو جاتے ہیں ہاتھ دھونے کی عادت بیماریوں سے بچنے کے لئے ایک آسان اور موثر طریقہ ہے مقررین نے کہا کہ عوام میں ہاتھ دھونے کا شعور بیدار کرنے کی شدید ضرورت ہے کیونکہ یہ عادت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد گار ہو سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن