گوجرانوالہ کے کامیاب جلسہ پر قائد ین اورکارکنان کو مبارک پیش کرتے ہیں

Oct 18, 2020

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ کے کامیاب جلسہ پر قائد نواز شریف ،شہباز شریف ،حمز ہ شہباز شریف ،محتر مہ مریم نوازو تمام مسلم لیگی رہنما ئوں وکارکنان کو بہت مبارک پیش کرتے ہیں، لوگوں کی اتنی بڑی تعدادنے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آج بھی مقبول ترین جماعت ہے ، لوگوں کا گھر سے باہر نکلنا اس نااہل حکومت کے خلاف واضح پیغام تھا، جلسہ میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے جس انداز میں قوم کی ترجمانی کی اس کی مثال نہیں ملتی ،مریم نواز شریف نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کا مستقبل ہیں اور جب وہ اقتدار میں آئیں گی تو قوم کی بگڑی قسمت سنور جائے گی،ان خیالات کااظہار راجہ جاوید اخلاص ، ملک محمد علی کلیامی ،اور عبد الوقار کاظمی نے مشترکہ بیان میں کیا ،انھوں نے مزید کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ہر شہرمیں جلسہ کامیاب ہونگے 

مزیدخبریں