شجاع آباد (خبر نگار+نامہ نگار) انجمن تحفظ حقوق شہریان شجاع آباد کے صدر ندیم شاہ نے کہا کہ ایس ڈی پی او شجاع آباد سرکل اے ایس پی سنگھار ملک نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے سرکل کے تینوں تھانوں سے 9 تھانیداروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ہے۔ ندیم شاہ نے مزید کہا کہ اے ایس پی سنگھار ملک کا یہ جرات مندانہ اور احسن قدم قابل ستائش ہے۔