ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث خاتون ملزمہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری وکلا دلائل کیلئے 20 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزمہ حلیمہ بی بی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ شاہ شمس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا تھا پولیس نے اسے مقدمہ درج ہونے کی بنیاد پر گرفتار کیا اور عدالتی حکم پر جیل بھجوا دیا گیا کافی وقت سے وہ جیل میں قید ہے اور مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔