سعودی عرب، خواتین کا پہلا بین الاقومی  گالف ٹورنامنٹ 12نومبر سے شروع ہوگا

جدہ(آئی این پی)سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے دو بین الاقوامی گالف ٹورنامنٹس کھیلے جائیں گئے۔ پہلا سعودی لیڈیز انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ 12سے 15نومبر تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سعودی لیڈیز ٹیم انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ 17نومبر سے شروع ہوگا اور 19نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ دونوں ٹورنامنٹس رائل گرینز گالف کلب میں شیڈول ہیں۔اس سے قبل پہلا ٹورنامنٹ رواں سال مارچ میں شیڈول تھا جو کووڈ۔19کی عالمگیر وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ لیڈیز یورپین ٹور کے چیف ایگزیکٹو الیگزینڈرا آرمس کا کہنا ہے کہ ہم خواتین کے پہلے پروفیشنل گالف ایونٹ کے سعودی عرب میں انعقاد اور اسے تاریخ کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہیں یہ گالف کے لئے ایک مشکل سال رہا ہے، ہم ان کے عزم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک نہیں بلکہ دو ٹورنامنٹ کی فراہمی کو یقینی بنا یاہے۔ 

ای پیپر دی نیشن