جیسنڈا آرڈرن اپنی جماعت کی اکثریت کے باوجود اتحادی حکومت بنانے کی خواہاں

نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو تین ہفتوں کے اندر نئی حکومت بنانا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے باجود جیسیڈاآرڈرن گرین پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانا چاہتی ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں جیسنڈا آرڈرن کی جماعت لیبر پارٹی نے پارلیمان کی 49 فیصد نشتوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن