عید میلادالنبیؐ  کل  مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منانے کیلئے تیاریاں مکمل


اسلام آباد(خبر نگار) دنیا بھر میںنبی کریم سرکاردوعالم ؐ کا یوم ولادت کل مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور آزاد کشمیر وگلگت بلتستان میں سرکاری سطح پر قومی سیرت کانفرنسز ،جلسے جلوس اورریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا  ہے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں دوروزہ عالمی سیرت النبیؐکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے منگل کے روز ملک بھر میں تعطیل عام ہوگی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اس سال عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم بھرپور جوش وجذبہ سے منایا جارہاہے وزیر اعظم نے ربیع الاول کے آغاز پر رحمت العالمین اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جو سیرت النبیؐسے متعلقہ نصاب کاتعلیمی اداروں میں نفاذ کا انتخاب بھی کرے گی یہ اتھارٹی نبی کریمؐ کی تعلیمات اور ان کے دور میں مختصر عرصہ میں دنیا پر حکمرانی پر تحقیق بھی کرے گی اس اتھارٹی کا سربراہ قرآن کی تفسیر لکھنے والا معروف سکالر ہوگااس اتھارٹی میں عالمی اسلامی سکالر بھی شامل ہوں گے وزیر اعظم نے اس سال عشرہ رحمت العالمین ؐبھی بھرپور اندازمیں منانے کی ہدایت کی ہے،اراکین پارلیمنٹ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عیدمیلادالنبیؐکی تقریبات میں بھرپور شرکت کریںعید میلاد النبی ؐ شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،دن کا آغازوفاقی دارالحکومت میں31 توپوں کی سلامی سے ہوگا جبکہ صوبوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی جائے گی تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے اس موقع پر ملک بھر میں قریہ قریہ،شہر شہر محافل درود و نعت کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن