6ماہ میں 20کلو آٹا210،گھی46روپے مہنگا،ادارہ شماریات


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حالیہ 6 ماہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا 6 ماہ میں 210 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 23 پیسے اضافہ ہوا۔ گھی کی قیمت 6ماہ میں فی کلو 46 روپے 13 پیسے بڑھی۔ مٹن 101 روپے، بیف 62 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔اعدادو شمار میں مزید کہا گیا ہے پیاز 16 روپے 27 پیسے، ٹماٹر11 روپے 38 پیسے، آلو 7 روپے 59 پیسے کلو مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 ماہ میں 802 روپے 5 پیسے مہنگا ہو۔ لہسن کی فی کلو قیمت میں 102روپے 54 پیسے کا اضافہ ہوا۔ گڑ کی فی کلو قیمت 17 روپے 24 پیسے بڑھی جبکہ تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں4 روپے 55 پیسے کا اضافہ ہوا۔ دہی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 19 پیسے کا اضافہ ہوا۔ دستاویز میں کہا گیا کہ دال مسور25 روپے 74 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، حالیہ 6 ماہ میں انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ دال مونگ 65 روپے 23 پیسے، دال ماش 16 روپے 86 پیسے کلو سستی ہوئی جبکہ دال چنا کی فی کلو قیمت 2 روپے 8 پیسے کم ہوئی اور حالیہ 6 ما میں زندہ مرغی فی کلو 7 روپے 32 پیسے سستی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن